نئی دہلی،27/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے سپریم کورٹ کے تین طلاق کے معاملات پرفیصلے کاکانگریس سیاسی فائدہ نہیں اٹھا سکی۔سینئر کانگریسی لیڈر منش تیواری نے کانگریس کی کمی ظاہرکرتے ہوئے یہ بیان دیا۔تیواری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عدالت کا فیصلہ تاریخی ہے اور یہ کانگریس کے لئے سیاسی فائدہ لینے کا اچھا موقع ہو سکتا تھا لیکن پارٹی اس موقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے جبکہ بی جے پی پوری طاقت کے ساتھ اس کا فائدہ لینے کی کوشش کررہی ہے۔منش تیواری نے کہا کہ بی جے پی کاشماراعتدال پسند جماعتوں میں نہیں ہوتا اور وہ خواتین کے خلاف بھی ہے۔یہ فیصلہ کمیونٹی سے متعلق ہونے کے باوجود بی جے پی اس کا فائدہ اٹھا رہی تھی،اگرچہ ایک اعتدال پسند پارٹی ہو کربھی کانگریس آسانی سے اپنا سیاسی فائدہ اٹھا سکی۔تیواری نے تین طلاق کے معاملے میں شاہ بانومعاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی حکومت کے دوران جب یہ فیصلہ آیا تو کانگریس کے لئے ایک چیلنج بن گیا تھا۔